مانچسٹر میں پاکستانیوں کی 2فیکٹریوں میں آتشزدگی

 

مانچسٹر:برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستانیوں کی 2 فیکٹریوں میں آتشزدگی سے ہزاروں پاؤنڈ کا سامان جل کر خا کسترہوگیا ۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر میں پاکستانیوں کی نٹ وئیر کی فیکٹریوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ہزاروں پاؤنڈ کا سامان جل گیا۔ آگ لگنے سے ایک فیکٹری کی چھت بھی گر گئی ۔ حکام کے مطابق فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔