عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی سابق کھلاڑیوں کومدعوکرنےکافیصلہ

اسلام آباد: عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف براداری میں بھارتی سابق کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب کےمہمانوں کو دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی رہنما کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ عمران خان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.