عمران خان کی بطوروزیراعظم تقریب حلف برداری انتہائی سادہ ہوگی،فیصل

0

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سادگی اپنائے گی اور وزیر اعظم کی تاریخ حلف برداری کی تقریب بہت سادہ ہوگی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان اب منسٹر انکلیو میں ہی رہیں گے اور جب تک نئے گھر کی مرمت ہورہی ہے وہ پنجاب ہاؤس میں رہیں گے اور اس کے بعد منسٹر انکلیو میں شفٹ کرجائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ٹیم بنانی آتی ہے وہ جو ٹیم لائیں گے وہ بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

تقریب حلف برداری میں کچھ کرکٹرز بھی آئیں گے اس کے علاوہ پارٹی کے لوگ ہونگے ۔