ذوالحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 22آگست کو ہوگی

0

کراچی: پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے  بعد چیئرمین ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا تھا۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 20 اگست کو جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی۔

سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔