بھمبر آزاد کشمیر میں مسافر بس نالے میں گرگئی،3افراد جاں بحق

بھمبرآزادکشمیرمیں جونجھا کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکرمسافروین برساتی نالےمیں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پراہلکاروں نے جائے حادثہ پرپہنچ کر12مسافروں کوبچالیاجبکہ حادثے میں جاں بحق 3افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ایس ایس پی بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز کے مطابق مسافر وین میں 17افراد سوارتھے جو گجرات سےسماہنی جارہی تھی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.