گورنر ہائوس کی عمارت تاریخی ورثہ ہےگرائیں گے نہیں،عمران اسماعیل

کراچی: رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے گورنر ہاؤس کو منہدم کرنے کا وعدہ نہیں کیا اور نہ ہم ایسا کریں گے کیونکہ یہ عمارت تاریخی ورثہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہناتھاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے جبکہ میئر کراچی کوبھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بن کرسامنےآئی ہے لہٰذا یہ تحریک انصاف سے ہی ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.