وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے، عمران خان نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی عوام نے مینڈیٹ دیاہے اس لیے انہیں مایوس نہیں کرنا ہے ۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر پنجاب کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اس لیے انہیں مایوس نہیں کرنا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور پنجاب میں بھی خیبر پختون طرز کی اصلاحات لانا ناگزیر ہیں۔وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے اولین ترجیحات میں شامل رکھنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.