مولانافضل الرحمٰن نے پی پی کو کھری کھری سنادی

0

اسلام آباد:اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ،تمام جماعتوں نے اعتزاز احسن کو باہمی مشاورت کے بغیر صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کی، مولانا فضل الرحمان نےپی پی وفد کو کھری کھری سنا دیں جس پر پارٹی کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنا پڑا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والی اے پی سی کی اندرونی کہانی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کئی گلے شکوے بھی ہوئےتاہم مسلم لیگ ن نے مشروط رضا مندی ظاہر کر تے ہوئے کہہ دیا کہ صدارتی امیدوار بے شک پیپلز پارٹی کا ہو مگر اعتزاز احسن کی بجائے کوئی اورہو۔