غیرملکی ریسلرز کا رنگ آف پاکستان ایونٹ منسوخ

 

کراچی :پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلرز کی آمد تاخیر کا شکار ہوگئی، رنگ آف پاکستان کے نام سے ہونے والا بین الاقوامی ریسلنگ ایونٹ وینیو مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ ہونے والا انٹرنیشنل ریسلرز کا رنگ آف پاکستان ایونٹ منسوخ کردیاگیا۔ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وینیوز مکمل نہ ہونے اور بارش کی وجہ سے ایونٹ منسوخ ہواتاہم نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رنگ آف پاکستان ایونٹ کا پہلا پڑائو 29 اگست کو کراچی اوردوسرا 31 اگست کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔

تبصرے بند ہیں.