ایشین گیمز:پاکستان کی نرگس کا ویمنز کراٹے میں کانسی کا تمغہ

 

جکارتہ:انڈونیشیا میں جاری 18 ویں ایشین گیمز کے ویمنز کراٹے کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔جکارتہ میں جاری ایشین گیمز کے سنسنی خیز مقابلوں میں نرگس نے 68 پلس ویمنز کراٹے کے ایک اہم مقابلے میں نیپال سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی کو 3-1 سے شکست دے کر پاکستان کو ایونٹ میں دوسرا تمغہ دلایا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل کبڈی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں پہلا کانسی کا تمغہ جیت لیا تھا۔ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی بھی شاندار ہے قومی ٹیم اب تک تمام تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.