عمران خان نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کردی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر ہوں گے۔
اطلاعات کےمطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی 12 ممبران پر مشتمل ہوگی جس میں مواصلات، قانون، پاور اور پیٹرولیم کے وزراء شامل ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.