دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم

 

یوں تو دنیا بھر میں آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئی اور مزیدار آئس کریم مناسب قیمت میں بیچی جاتی ہیں لیکن افریقہ میں ایک ایسی آئس کریم بھی ہے جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

تنزانیہ کے پہاڑی سلسلے پر واقع ٹوئن آئسکریم نامی پارلر میں فروخت ہونے والی آئسکریم کو خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہاں ایک آئسکریم کی قیمت 60ہزار امریکی ڈالرتقریباً 73لاکھ پاکستانی روپےہے۔

اس آئس کریم کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی تیار ی میں افریقا کے سب سے اونچے پہاڑکیلی منجاروکی چوٹی سے حاصل کر دہ برف کا استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کے ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث یہ گلیشئر اگلے چندبرسوں میں غائب ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.