ایشین گیمز :پاکستان نے جیولن تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

 

جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے تیسرا میڈل حاصل کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ندیم نے یہ کارنامہ 80.75 میٹر تھرو لگا کر انجام دیا۔

انہوں نے مجموعی طور پر 6 کوششیں کی ،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جو کہ تمام کانسی کے تمغے ہیں، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ان کے کوچ کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل کراٹے مقابلوں میں پاکستان کی 19 سالہ نرگس حمید اللہ نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا،کراٹے کے علاوہ پاکستان کو مینز کبڈی میں کانسی کا تمغہ ملا ہے۔

تبصرے بند ہیں.