چین میں 320 میٹر بلند پہاڑ پر نیا جھولا نصب

 

بیجنگ :چین میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے320 میٹر بلندی پر نیا جھولا نصب کردیا گیا ہے۔ چین کے صوبے ہینان کے پہاڑفوکسی کے سرے پرپہلے سے شیشے سے بنا پُل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، وہاں اب 320 میٹر پہاڑ کی بلندی پر 5 جھولے نصب کئے گئے ہیں ۔

ان جھولوں کی اونچائی 4 سے20 میٹر تک ہے ۔ 20 میٹر اونچائی والا جھولا چین کا سب سے بلند جھولا قرار دیا جا رہا ہے، ایڈونچر کے شوقین منچلے ستمبر کے آغاز سے اس خطرناک جھولے کے مزے اُٹھا سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.