وزیراعلیٰ پنجاب بنا پروٹوکول اسپتال پہنچ گئے

0

 

قصور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے رات گئے پروٹوکول کے بغیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال قصور کا دورہ کیا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے کیونکہ مریضوں کو اسپتالوں میں معیاری اور طبی سہولتیں فراہم کرنا ان کا حق ہے۔ مریضوں کو ان کا حق دلائیں گے اوراسپتالوں کو درست کریں گے جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعلی نے مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ان کی عیادت کی۔اس موقع پر وزیر اعلی نے مریضوں کے لواحقین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں، مریضوں کے عزیز و اقارب نے وزیر اعلی عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے۔