عامر لیاقت اور آفتاب جہانگیر سے وضاحت طلب

 

اسلام آباد : تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور آفتاب جہانگیر کو مرکزی رہنماؤں پر تنقید مہنگی پڑگئی، کراچی کی قیادت نے 7 روز میں وضاحت مانگ لی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق قیادت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور آفتاب جہانگیر سے مرکزی قیادت پر تنقید سے متعلق وضاحت مانگ لی،

 

ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے 7 روز کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گورنر ہاؤس میں ہونیوالے پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نہ بلانے پر مرکزی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا،جبکہ این اے 252 سے منتخب ایم این اے آفتاب جہانگیر کے شکووں سے بھری ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ جس پر انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کسی فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں، شکوہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے کیا۔

تبصرے بند ہیں.