معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ فلم دیکھنے کراچی پہنچ گئیں

0

کراچی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ پاکستانی فلم’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھنے کراچی پہنچ گئیں، انہوں نے کراچی میں گھومتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نےسوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنے قریبی سہیلیوں کے ہمراہ کراچی میں گھومتی پھرتی نظر آرہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوہی چاولہ نےتصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’وہ کراچی میں اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ لنچ کرنے باہر آئی ہیں۔ اس کے بعد وہ کامیڈی اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھیں گی، جو کہ بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کے درمیان لو اسٹوری پر مبنی فلم ہے۔ ‘
جوہی چاولہ کی اچانک پاکستان آمد پر ان کے مداح حیران ہیں۔ جوہی چا ولہ کا یہ پہلا کراچی کا دورہ نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی کراچی آچکی ہیں ۔