ایتھوپیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ: 18 ہلاک

 

آدیس ابابا: ایتھوپیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے میں 15 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر اپنی منزل سے 20 منٹ کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا۔

یہ ہیلی کاپٹر مشرقی ایتھوپیا کے علاقے دائر داوا سے بشفتو کی جانب جا رہا تھاکہ راستے ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے15فوجیوں کے علاوہ دیگر 3افراد عام شہری ہیں۔