اعتزازکی دستبرداری کا فیصلہ ایک ،میرا 10جماعتوں کوکرنا ہے۔ فضل الرحمان

اسلام آباد:مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ اعتزازکی دستبرداری کا فیصلہ ایک جبکہ میری کا فیصلہ 10جماعتوں کوکرنا ہے۔
فضل الرحمان نے ٹی وی پروگرام میں دستبردار نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہو ئے کہا ہے کہ اعتزازکی دستبرداری کا فیصلہ ایک،میری کا فیصلہ 10جماعتوں کوکرنا ہے،طنزیہ باتیں نہ کی جائیں کہ رشتہ لے کرگئے دولھا بن کر آگئے
اعتزاز احسن ایسے دولھا ہیں جسے نہ گھر والے مان رہے ہیں نہ سسرال والے ، کیوں نہ ایسے دولھا پر اتفاق کر لیا جائے جسے سب مان رہے ہیں ۔