شرجیل کے کمرے سے برآمد تیل سانڈے کا تھا: عامر لیاقت حسین

 

کراچی:شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمدہونے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے تبصرہ کرتے ہوئے شرمناک بات کہہ دی ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانڈےکی تصویرجاری کرتے ہوئے لکھا کہ اطلاعات کے مطابق شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والا مبینہ تیل سانڈے کا تھا۔

انہوں نےمزید لکھا کہ شراب کی بوتل میں شہد رکھنے سے کی بوتل کی بدنامی نہیں ہوتی، ہم کیسے لوگ ہیں جو اتنی اچھی نیت والے پر بھی شک کرتے ہیں،ووٹ کو عزت دو کا معاملہ بہت پیچھے رہ گیا،

اب شراب کی بوتل کو عزت دو!کا نعرہ ہے اور اس کیلئے شہد ضروری ہے، مکھیاں تو آ ہی جاتی ہیں۔ سنجیدہ حلقوں کی جانب سے ان کے اس بیان کو غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی قرار دیا جا رہا ہے۔