وزیراعظم عمران خان کے100روزہ پلان کی ہفتہ وارمانیٹرنگ ہوگی،علیم خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسینئر صوبائی وزیربلدیا ت عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ پلان کی ہفتہ وارمانیٹرنگ کی جائےگی،جس کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میںسپیشل یونٹ نگرانی کرے گا،

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے،نئے بلدیاتی نظام میں سب کویکساں حقوق ملیں گے،تمام محکموں کی کارکردگی مانیٹرکی جائے گی اورپنجاب میں تمام ارکان صوبائی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کی جائے گی۔

عبدالعلیم خان نے کہاکہ ایک ایک پیسہ عوام کی امانت ہے، کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔