مستونگ ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں مقامی ٹیچر جاں بحق، بیٹا زخمی

صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں بھائی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کیلئے جانے والا مقامی ٹیچر جاں بحق جبکہ ان کا بیٹاز زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا مستونگ کے نواحی علاقے کنڈاوہ میں ہوا۔
واقعے میں ایک مقامی ٹیچر عبدالرؤف جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب عبدالرؤف اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جارہے تھے۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے علاقے کامحاصرہ کرلیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔