روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3ہلاک

 

کوسک:روسی شہر کوسک میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 3افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی شہر کوسک میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا ،حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گرا جس میں سوار تینوں افراد نہ بچ سکے ۔ حکام حادثے کا سبب جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔