چیئرمین پی سی بی کا انتخاب آج ہو گا

 

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ہورہاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی الیکشن کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی کمشنر احمد شہزاد رانا الیکشن کرائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 11 بجے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور اعتراضات کے بعد دن ایک بجے حتمی فہرست لگائی جائے گی اور ڈیڑھ بجے انتخابات ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔