عمران اسماعیل کا گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنے کا اعلان

کراچی: گور نر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنےکا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 16ستمبر کو گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دیےجائیں گے، شہری گورنر ہاؤس کے پارک میں گھوم سکیں گے۔
عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت تاریخی ہے اور یہاں نایاب اشیاء موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری گیٹ نمبر ایک سے شناخت کے بعد گورنر ہاؤس میں داخل ہوسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے صرف 2 کمرے اور ایک گاڑی استعمال کر رہا ہوں، پہلے 40 گاڑیاں گورنر کے پروٹول میں ہوتی تھیں۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت بن گئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔