شیخوپورہ :زیرحراست ملزمان رائفلیں چوری کر کے فرار

 

لاہور :شیخوپورہ میں پولیس کی غفلت کافائدہ اٹھاتےہوئے 3 ملزمان پولیس اہلکاروں کی رائفلیں چوری کرکے فرار ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ میں تھانہ بھکھی کی موبائل سے 3 ملزمان سوئے ہوئے پولیس اہلکاروں کی رائفلیں چوری کرکے فرار ہو گئے ۔

 

پولیس اہلکار گرفتارملزمان کو گاڑی میں گھماتے رہے اورپھر سوگئے،بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے متعدد اہل خانہ کو حراست میں لے لیا ،واقعہ پرپولیس نے موقف دینے سے انکار کردیا۔