کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق

 

کراچی :کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرا چی کے علاقے سپرہائی وے سائٹ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو موت کے گھاٹ اتا ر دیا ۔ اطلا ع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورمقتول کی لاش کو قبضے میں لے لیا ،

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت علی نواز کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق سیکورٹی گارڈ کو جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔