آزادکشمیر:مسافر وین الٹنے سے 3افرادجاں بحق

 

کوٹلی : کوٹلی آزاد کشمیرمیں تیز رفتار مسافر وین الٹنے کے باعث3افراد مو قع پر جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق مسافر وین میںعورتوں اوربچوں سمیت30افراد سوار تھے،شاردہ کے قریب وین تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں3افراد موقع پر ہلاک اور 20سے زائد افراد زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والے افرادکو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔