برطانیہ میں مہنگی ترین کار کی چوری کی فلمی انداز میں واردات

لندن:یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم برطانیہ میں چوری کی فلمی وراردات پیش آیا جس میں چور با آسانی مہنگی ترین سپر کار چرا کر فرار ہوگئے۔
یہ واقعہ برطانیہ کے ٹاؤن کے ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں دیکھے گئے جب دو چوروں نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور پارکنگ میں کھڑی تین لاکھ پاؤنڈ مالیت کی سبزرنگ کی لمبورگنی لے اُڑے۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی کا مالک اپنی گاڑی کی چابیاں کہیں گرا بیٹھا تھا جو چوروں کے ہاتھ لگ گئی اور یوں چوروں نے موقع دیکھ کر گاڑی چرا لی جبکہ پولیس کی جانب سے چوروں کی تلاش جاری ہے۔