گوجرانوالہ سے 2 ہشت گرد گرفتار ، اسلحہ و دستی بم بر آمد

 

گوجرانوالہ:سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے2ہشت گردوں کا گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بر آمد کرلئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گوجرانوالہ سے 2 دہشت گردوں کا گرفتار کرلیا ۔ دہشت گر دوں سے اسلحہ اور دستی بم بر آمدکرلئے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کی شناخت ولی اور آصف کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشت گرد محرم الحرام کے دوران گوجرانوالہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔