دھمکانے والے کبھی ہمارے دوست نہیں ہو سکتے ۔ :ڈاکٹر عبد القدیر

0

 

اسلام آباد:ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر نے موجودہ صورتحال میں نئی حکومت کو اہم مشورہ دے دیا ۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ نئی حکومت کو پھونک پھونک کر قدم اٹھانے ہوں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ اسٹاپ اوور کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی ۔ڈاکٹر عبد القدیر نے مزید کہا کہ امریکہ ہمیں ڈکٹیشن کے ذریعے چلانا چاہتا ہے ،پاکستان کو دھمکانے والے کبھی ہمارے دوست نہیں ہو سکتے ۔