یوم شہداکی تقریب میں شاہد آفریدی نسوار کھاتے پکڑے گئے

 

راولپنڈی :پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے خصوصی تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے نسوار کی گولی بنا کر منہ میں رکھ لی ۔

شاہد آفریدی نے بڑے آرام سے نسوار کی مطلوبہ مقدار چٹکی میں لی اور پھر موقع دیکھ کر آرام سے لبوں کے نیچے دبا لی مگر کیمرے نے ان کی چوری پکڑ لی اور یوں تمام پاکستانیوں کو معلوم ہو گیا کہ وہ بھی نسوار کھاتے ہیں۔