جیٹ انجن کی رفتار سے دوڑتی ننھی گاڑی تیار

 

لندن: عام طور پرآپ نے گاڑیوں کو بہت تیز رفتاری سے دوڑتے دیکھا ہو گا لیکن ایک برطانوی شخص نے ا پنی مہارت اور منفرد انجینئرنگ کی بدولت ایسی ہی عام سی کارٹ کو بیحد تیز رفتاری سے چلا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔

اس شخص نے اپنی عام سی کارٹ کیساتھ جیٹ پاور انجن نصب کیا ہےجسکی وجہ سے یہ ننھی گاڑی کسی راکٹ کی سی تیز ی سے چلتی ہے، اس کارٹ کو جیٹ پاورڈ گوکارٹ کا نا م دیا گیا ہے اور اسے گینز ورلڈ ریکار دبک میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔