پیراگوئے کا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل

 

تل ابيب: لاطینی امریکی ملک پیراگوئے نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیت منتقل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئس ایلبرٹو نے کہا ہےکہ پیراگوئے مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے علاقائی سفارتی کوششوں میں پوری تندہی کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیراگوئے کے فیصلے پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیراگوئے میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ پیرا گوئے نے ساڑھے 3 ماہ قبل امریکا اور گوٹے مالا کے بعد اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا تھا۔سفارت خانے کی منتقلی کے موقع پر افتتاحی تقریب میں پیراگوئے کے سابق صدر بھی موجود تھے۔