چینی وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

 

بیجنگ: چینی وزیرخارجہ وانگ ای جمعے سے اتوارتک پاکستان کادورہ کرینگے، وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ نے کہا ہےکہ وزیرخارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پرجمعہ کوپاکستان پہنچیں گے،وانگ ای پاکستانی ہم منصب کی دعوت پرپاکستان جارہے ہیں،وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے،ملاقاتوں میں باہمی تعلقات،علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔

چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرزہیں،دونوں ممالک اچھے پڑوسی،دوست اور بھائی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے،سی پیک کے منافع بخش ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔