مذاکرات کے لئے تیاری پاکستان کی ذمہ داری ہے :بھارت

 

نئی دہلی :بھارتی وزیرامور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول تیار کرنا ہوگا کیونکہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ایک انٹرویو میں وی کے سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی صرف اسی وقت ممکن ہے جب پاکستان دہشت گردی کو فروغ بند کردے اور کشمیر میں سرحد پار کی دراندازی پر پابندی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے سازگار ماحول تیار کرنے کی ذمہ داری پاکستان کی ہے اور جوں ہی پاکستان اپنے وعدوں کو عمل میں لانے کی شروعات کریگا مذاکرات کا بگل بجادیا جائیگا ۔