امریکہ کی یورپی یونین کوملکر چائنہ کا مقابلہ کرنے کی دعوت

 

واشنگٹن :یورپی یونین میں امریکی سفیر نے کہاہے کہ اقتصادی میدان میں یورپی یونین اور امریکہ کومل کر چائنہ کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی یونین کے لیے نئے امریکی سفیر گورڈن سونڈ لینڈ نے یورپی جریدے میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کے مابین تجارت کےحقیقی مواقع ہیں،

جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیجنگ کی اقتصادی پالیسیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ اور چین کے مابین محصولات کی ’جنگ‘ کے باعث عالمی اقتصادیات کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا چین کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین ملکر اقدامات کریں۔