محکمہ موسمیات کی جانب سے خشک سالی الرٹ جاری

 

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ سندھ کے انتہائی متاثرہ علاقوں میں تھرپارکر، مٹیاری، جیکب آباد، حید آباد، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارش نہ ہونے سے آئندہ دنوں میں کراچی کا بھی خشک سالی کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک سال سے ملتان، میانوالی، گلگت اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے خشک سالی الرٹ میں بلوچستان کے 9 شہروں کوئٹہ، دالبندین، نوکنڈی، گوادر، پنجگور، پسنی، اوماڑہ، تربت اور جیونی کو شدید متاثر قرار دیا گیا ہے۔ خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل جون میں خشک سالی سے متعلق پہلا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔