مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے،نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے رانی پور میں بھارتی فوج نے رات گئے سرچ آپریشن کیا۔ محاصرے کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا جب کہ گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین اور بزرگوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔
کشمیریوں نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر سخت احتجاج کیا جس پر قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر بلال احمد بٹ نامی کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہو گیا۔