سرظفراللہ خان وزیر ہوسکتےہیں توعاطف میاں کیوں نہیں؟پرویز رشید

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ احمد سعید کرمانی نے اپنی قیادت کیلئے مجلس احرار،جماعت اسلامی اور خاک سار تحریک کو نہیں چنا بلکہ قائد اعظم کی مسلم لیگ کو چنا۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے کابینہ بناتے وقت کابینہ کی بیناد عقیدہ نہیں رکھا جبکہ قائداعظم کی کابینہ میں سرظفراللہ خان وزیرخارجہ ہوسکتےہیں اورعمران خان کے پاکستان میں عاطف میاں ممبراکنامک ایڈوائزری کونسل بھی نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہاکہ احمد سعیدکرمانی کا پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہےاورعمران خان جو پاکستان دےرہےہیں وہ ضیا الحق کاپاکستان ہے۔