قلات:ا سمگل شدہ تیل سے بھری 3 گاڑیوں میں آتشزدگی

 

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں تیل سے بھری3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ،آگ نے قریب ہی واقع ایک ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قلات کے علاقے سوراب مین چوک میں تیل سے بھری 3 گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ اتنی شدید اور تیز تھی کہ اس نے ایک قریبی ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ جائے حادثہ پر موجود افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں ،ان تینوں گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ہزاروں لیٹر تیل اسمگل کیا جا رہا تھا ۔