پلاٹس واگزارکرادیں، ڈیم فنڈ میں 10کروڑ روپے دوں گا :محمود اشرف

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز بنانے کیلئے فنڈ دینے کی اپیل پرکویت میں مقیم پاکستانی محمود اشرف نے کہاہے کہ گزشتہ 40 سال سے کویت میں مقیم ہوں اور محب وطن اوورسیز پاکستانی ہوں۔ کل میں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر سنی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیم بنانے کی ضرورت ہے اور اوورسیز پاکستانیوں سے انہوں نے تعاون کی اپیل کی ہے۔میں اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنا چاہتا ہوں لیکن میرے اور میرے بچوں کے پاکستان میں 9 پلاٹس ہیں جن پر قبضہ گروپوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، اگر حکومت مجھے میرے پلاٹس واپس لے کر دے تو میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ انہیں فروخت کر کے اس میں سے 10کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں عطیہ دوں گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو یہ یقین دلایا جائے کہ حکومت ان کے جان و مال کی حفاظت کرے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=yQZNDT5LrUk

محمود اشرف کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور انہیں کسی اور ملک میں پیسے لگانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ میری وزیراعظم عمران خان سے صرف یہ اپیل ہے کہ جس طرح وہ اوورسیز پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں، اوورسیز بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں لہٰذا ان کیلئے اچھے سے اچھے قوانین بنائے جائیں۔