ڈی آئی خان:کاراورٹرک میں تصادم، 7 جاں بحق

 

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں کاراورٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں 3بچےاور 2خواتین سمیت7افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ،مرنے والے ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقہ درابن روڈکے قریب کاراورٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں7افراد ہلاک ہو گئے ہیں،ہلاک ہو نے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں 3بچے اور 2خواتین بھی شامل ہیں،پولیس نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں ،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ،کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔