باکسرعامرخان نے ورگاس کوچت کردیا

 

برمنگھم:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سُپر ویلٹر ویٹ مقابلے میںشکست دے دی۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی اس فائٹ کودیکھنےکے لیے برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔ ورگاس کےمکےسے ایک بارعامرخان گرےمگرسنبھلنے میں کامیاب رہے۔دلچسپ فائٹ کےچندہی لمحوں میں ورگاس پرمکوں کی برسات کاموسم آگیا۔اگرچہ مقابلہ سخت تھا اور 12 راؤنڈزتک جاری رہا۔

https://www.youtube.com/watch?v=Jd0QvKJ_TQI

تاہم عامرخان حاوی رہے،جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا ۔عامر خان نے اس سے پہلے اپریل میں فل لو گریکو سے مقابلہ کیا تھا جو اُنہوں نے صرف 39 سیکنڈز میں جیتا تھا ۔مقابلے کےبعد پریس کانفرنس میں عامرخان کاکہناتھاکہ ورگاس اچھا فائٹر ہے۔ فائٹ سے بہت کچھ سیکھا ۔اپنی پرفارمنس پر خوش ہیں ۔عامر خان کی ایک اور فائٹ دسمبر میں متوقع ہے ، اس کے لیے پیکیو اور بروک سے بات چیت جاری ہے ۔