گورنر ہائوس مری عوام کیلئے کھول دیا گیا

لاہور:گورنر ہاؤس مری کوعوام کے لیے کھول دیا گیا،عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس مری کا دورہ کرسکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس مری کو عوام کے لیے کھولنے کے فیصلے کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کی صورت میں تمام گورنر ہاؤسز کی دیواریں گرانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل سندھ کے گورنر ہاؤس کے پارک کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر تصاویر بھی بنوائیں۔