چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے،سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق لکھا ہے کہ آمدن بڑھانے کی بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں 350 گھوسٹ ڈیمز کی نشاندہی کریں‘۔