تحریک انصاف کااین اے243سے آفتاب صدیقی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخاب کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیاہے ، تحریک انصاف نے این اے 243 سے آفتاب صدیقی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
خیال رہے کہ عام انتخاب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے سیٹ خالی کی تھی،این اے 243 سے عمران خان 90ہزارسے زائدووٹ لے کرکامیاب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔