وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے ملاقات کی اور پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
اعلامیے کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،اورپاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کااپنے حکومت کا پیغام پہنچایا۔

اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو چین کے دورے کی بھی دعوت دی ۔

اس موقع وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیااور سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، حکومت  سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کےلیے پرعزم ہے،سی پيك منصوبے سے خطے ميں معاشی سرگرميوں  ميں  اضافہ ہو گا اور دونوں  ممالك ميں  روزگار كے مواقع پيدا ہوں  گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چين كی ترقی ديگر ممالك كے لیے ايك مثال ہے جب کہ چين ہمارا بااعتماد دوست ہے، چين اور پاكستان کی دوستی ہر آزمائش ميں  پوری اتری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سیکریٹری خارجہ بھی شریک تھے۔