جنوبی سوڈان میں چھوٹا طیارہ گرتباہ ہوگیا،21افراد ہلاک

جوبا: جنوبی سوڈان میں چھوٹا طیارہ گر گیا ، طیارہ گرنے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوئےہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق
حادثہ جنوبی سوڈان کے دارلحکومت جوبا کے انٹرنیشل ایئرپورٹ سے یارول ٹاؤن جاتے ہوئے چھوٹے طیارے کو پیش آیا جو ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 3 افراد کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق چھوٹے طیارے میں 19 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن چھوٹے جہاز میں 22 افراد سوار تھے۔