نئےسربراہ مملکت کی حلف برداری جمہوریت کےتسلسل کیلئےاہم ہے،آرمی چیف

اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔
ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ نئے سربراہ مملکت کی حلف برداری جمہوریت کے تسلسل کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا، ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور مزید نمو پائے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نئے صدر کی حلف برداری اہم ہے، جمہوری عمل کا تسلسل قابل تعریف ہے۔